شب فراق کچھ ایسا تھا اضطراب کا رنگ
شب فراق کچھ ایسا تھا اضطراب کا رنگ
شدید سرخ تھا مجھ خانماں خراب کا رنگ
میں اس کی یاد میں پہروں بہت اداس رہا
بہت عجیب تھا خوابوں میں ایک خواب کا رنگ
وہ اب خدائی کا اعلان کرنے والے تھے
نکھر کے آ ہی گیا آخرش جناب کا رنگ
کسی بھی طور نہیں ٹھیک حسن کا نشہ
حضور ڈھلتا ہے ڈھل جائے گا شباب کا رنگ
تمام رات اسی کیفیت میں گزری ہے
ہماری آنکھ میں جیسے لہو ہو آب کا رنگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.