شب فراق میں جذبات یوں پریشاں ہیں (ردیف .. م)
شب فراق میں جذبات یوں پریشاں ہیں
فضائے دشت میں جیسے غبار کا عالم
چمن پرست ہوں میں میری زندگی ہے یہی
خزاں کے دور میں بھی ہے بہار کا عالم
میں اپنا ہاتھ بڑھاتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
گل شگفتہ میں پنہاں ہے خار کا عالم
یہ دور وہ ہے کہ یکساں ہے سب کی نظروں میں
غم حبیب و غم انتظار کا عالم
خیال یار قیامت سے کم نہیں شبیرؔ
مٹا رہا ہے مجھے انتظار کا عالم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.