شب فرقت کی تیرگی توبہ
شب فرقت کی تیرگی توبہ
اللہ اللہ یہ زندگی توبہ
الجھنیں دے گئے ہیں ہنس ہنس کر
ان کا انداز سادگی توبہ
وہ چلے آئیں جب گلستاں میں
کہہ اٹھیں گل یہ تازگی توبہ
خم بہ خم پی کے بھی نہ بجھ پائی
توبہ میری یہ تشنگی توبہ
یہ بھی فن آزما کے دیکھ لیا
کام آئی نہ بندگی توبہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.