شب غم ہے کوئی آنسو افق پر جلوہ گر کیوں ہو
شب غم ہے کوئی آنسو افق پر جلوہ گر کیوں ہو
سحر ہونے سے پہلے چاک دامان سحر کیوں ہو
نظر مرہون جلوہ ہے نہ مرہون نظر جلوہ
جہاں ہو آپ کا جلوہ وہاں میری نظر کیوں ہو
نگاہ و دل میں جتنا فاصلہ ہو وجہ قربت ہے
نگاہ و دل میں جتنا فاصلہ ہے مختصر کیوں ہو
جہاں کانٹے نہ ہوں گل ہوں جہاں پتھر نہ ہوں سر ہوں
وہ کوئی گھر تو ہو سکتا ہے لیکن میرا گھر کیوں ہو
جہاں میں ہوں وہاں سب کے گریباں چاک ہیں نشترؔ
کسی کو انتظار موسم دیوانہ گر کیوں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.