شب غم کی روانی میں رہا ہوں
شب غم کی روانی میں رہا ہوں
مسلسل رائگانی میں رہا ہوں
کسی کی یاد آنسو بن گئی تھی
میں ساری رات پانی میں رہا ہوں
اتر آیا مرے گھر ماہ کامل
سحر تک میزبانی میں رہا ہوں
میں اک جذبہ محبت نام میرا
ازل سے ہر کہانی میں رہا ہوں
کئی صحرا کئے گلزار میں نے
دلوں کی باغبانی میں رہا ہوں
میں اپنی مسکراہٹ ساتھ لے کر
کسی کی نوحہ خوانی میں رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.