شب غم میں بھی مسکراتے ہیں
آنسوؤں کے دیے جلاتے ہیں
بن بلائے کہاں وہ آتے ہیں
اور بلائیں تو روٹھ جاتے ہیں
اہل گلشن کا یہ جنوں دیکھو
آپ اپنا چمن جلاتے ہیں
تیرے در سے جبیں کو ٹکرا کر
اپنی تقدیر ہم بناتے ہیں
ان سفینوں کو کون ابھار سکے
بحر غم میں جو ڈوب جاتے ہیں
خار دیتے ہیں وہ خلشؔ ہم کو
جن کی راہوں میں گل بچھاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.