Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شب وعدہ جو نہ وہ بانیٔ بیداد آیا

سید امیر حسن بدر

شب وعدہ جو نہ وہ بانیٔ بیداد آیا

سید امیر حسن بدر

MORE BYسید امیر حسن بدر

    شب وعدہ جو نہ وہ بانیٔ بیداد آیا

    لے کے پیغام اجل درد خدا داد آیا

    تو نہ آیا نہ ترا ناوک بیداد آیا

    کون ساغر کش خون دل ناشاد آیا

    آشیاں موسم گل میں جو مجھے یاد آیا

    ایسے نالے کئے منہ کو دل صیاد آیا

    جب کوئی کوچہ سے اس شوخ کے دل شاد آیا

    میں نے کھایا تھا جو دھوکا وہ مجھے یاد آیا

    باغ میں پیش نظر جب کوئی شمشاد آیا

    مجھ کو تیرا قد بے سایہ بہت یاد آیا

    کیسی آزادیٔ مرغان خوش الحان چمن

    یوں ہی بے پر کی اڑاتا ہوا صیاد آیا

    دل کی چوری کا گماں اور کروں میں کس پر

    نہ گیا کوئی نہ اے بانیٔ بیداد آیا

    دیکھ کر تشنہ لبی حشر میں ہم رندوں کی

    جام کوثر لئے جبریل کا استاد آیا

    بانکپن عاشق دیوانۂ مژگاں کے حضور

    نوک کی لینے کہاں نشتر فصاد آیا

    بے وفا عہد فراموش ستم گر ظالم

    ہائے آیا بھی تو کس پر دل ناشاد آیا

    عفت و شرم و حیا عصمت و ناموس و غرور

    کتنے پردوں میں چھپا حسن خداداد آیا

    سخت جانی کا مری ڈر تھا کچھ ایسا اس کو

    مان کر نذر شہیدوں کی وہ جلاد آیا

    تیرے بیمار شب غم کی عیادت کے لئے

    غش کبھی آیا کبھی درد خدا داد آیا

    صاد کر دو صفت چشم میں مطلع جو لکھوں

    مصحف حسن کا مجھ کو ہے یہی یاد آیا

    پیشوائی کے لئے کس کی بڑھی ہے رحمت

    کون پھیلائے ہوئے دامن فریاد آیا

    تم تو غربت میں بھی یاد آیا کئے ہو مجھ کو

    میں بھی یاران وطن تم کو کبھی یاد آیا

    کوہ و صحرا ترے دیوانوں سے آباد رہے

    قیس و وامق کبھی آئے کبھی فرہاد آیا

    مجھ کو کشتہ نگہ چشم عنایت سے کیا

    قتل کو میٹھی چھری لے کے وہ جلاد آیا

    بیٹھے بیٹھے تمہیں پھر مشق ستم کی سوجھی

    تم کو بھولا ہوا پھر آج سبق یاد آیا

    خوش قدوں نے جو کیا شعر و سخن کا جلسہ

    طرح ہونے کے لئے مصرع‌ شمشاد آیا

    پہرے پڑتے ہیں اجل کے سحر و شام یہیں

    دیکھ اے بدرؔ سنبھل کوچۂ جلاد آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے