شب وصال شب انتظار آئی ہے
شب وصال شب انتظار آئی ہے
خزاں میں دیکھیے کیسی بہار آئی ہے
ہزار غنچۂ گل پر بہار آئی ہے
صبا چمن سے مگر بے قرار آئی ہے
کسی کی یاد جو رخصت ہوئی مرے دل سے
سحر اداس تو شب سوگوار آئی ہے
ہماری روح فنا کی مسرتوں کے لئے
قبائے تن سر عالم اتار آئی ہے
یہ مے کشی تھی کہ پردہ دری کہ محفل میں
کسی کی یاد بوقت خمار آئی ہے
کہیں ضرور ہوا ہے چمن میں قتل طیور
لہو کی بوند بہ دوش غبار آئی ہے
ہزار خام تھی پھر بھی مری امید کملؔ
شباب شام تمنا نکھار آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.