شب ظلمت میں بھی ہم روشنی کی بات کرتے ہیں
شب ظلمت میں بھی ہم روشنی کی بات کرتے ہیں
غموں کے دور میں بھی ہم خوشی کی بات کرتے ہیں
ہزاروں خواہشیں دل میں لئے چلتے ہیں ہر لمحہ
اجل رقصاں مگر ہم زندگی کی بات کرتے ہیں
ہمیں معلوم ہے اوقات اپنی کیا ہے دنیا میں
مگر پھر بھی ہمیشہ ہم خودی کی بات کرتے ہیں
غم دنیا کے مارے ہیں مقدر کے ستائے ہم
مگر پھر بھی ہمیشہ دل لگی کی بات کرتے ہیں
زمانہ دشمنی کی بات کرتے کرتے گزرا ہے
چلو کچھ دیر اشہرؔ دوستی کی بات کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.