شب میں سحر میں شام میں تیری تلاش ہو
شب میں سحر میں شام میں تیری تلاش ہو
جیسے کسی غریب کو فکر معاش ہو
رسم وفا یہی ہے تبسم لبوں پہ ہو
گرچہ یہ جسم روح تلک پاش پاش ہو
بتلاؤ ہمیں لے کے چلے آئیں کشتیاں
دل کے سمندروں میں اگر ارتعاش ہو
یہ خواہشوں سے جان چھڑانے کا وقت ہے
اے کاش اس زبان پہ اب کے نہ کاش ہو
مہدیؔ بس ایک شخص کے حق میں ملے دعا
تیری عبادتوں کا اگر راز فاش ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.