یاد مجھ کو کرنے والے میرے پیارے مر گئے
یاد مجھ کو کرنے والے میرے پیارے مر گئے
جن کو مجھ سے تھی محبت لوگ سارے مر گئے
دکھ مجھے اس بات کا ہے میں اکیلا رہ گیا
میری بستی کے مکیں سب اس کنارے مر گئے
وہ جدا ہو کر دوبارہ مل سکے گا یا نہیں
کرتے کرتے عمر بھر ہم استخارے مر گئے
گائیکی میں جتنے سر تھے کھا گئی شوریدگی
شاعری میں جتنے بھی تھے استعارے مر گئے
چاند نے پہنی قبائے ابد آدھی رات کو
میری آنکھوں میں کئی روشن ستارے مر گئے
خامشی کے سب کنائے زود گوئی لے اڑی
رہ گئے الفاظ باقی اور اشارے مر گئے
وقت کرتا ہے ہمیشہ اور ہی کچھ فیصلے
جو تھے لشکر میں بہادر ڈر کے مارے مر گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.