Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شب سامنے کھڑی ہے اجالوں کا قد بڑھا

سید قمر حیدر قمر

شب سامنے کھڑی ہے اجالوں کا قد بڑھا

سید قمر حیدر قمر

MORE BYسید قمر حیدر قمر

    شب سامنے کھڑی ہے اجالوں کا قد بڑھا

    دشمن بڑھیں تو چاہنے والوں کا قد بڑھا

    پینے کے ساتھ ساتھ بڑھے گی یہ پیاس اور

    صہبا کو تیز کر کے پیالوں کا قد بڑھا

    اپنی حدود نور کو پیہم وسیع کر

    تو چاند بن چکا ہے تو ہالوں کا قد بڑھا

    دیکھا انہیں تو اپنی نگاہیں سنور گئیں

    ان سے جو بات کی تو خیالوں کا قد بڑھا

    تجھ کو اگر لہو کی حفاظت عزیز ہے

    اپنی غذا میں پاک نوالوں کا قد بڑھا

    طفلانہ شوخیوں کا تجھے کیا جواب دوں

    بالغ ہو اور اپنے سوالوں کا قد بڑھا

    تیری بقا ہے تیرے ہنر ہی میں اب قمرؔ

    جادہ بہ جادہ اپنے کمالوں کا قد بڑھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے