شدید رت میں مجھے جس کا ڈر زیادہ تھا
شدید رت میں مجھے جس کا ڈر زیادہ تھا
گرا شجر وہی جس پر ثمر زیادہ تھا
مرے عدو کا کوئی وار بھی نہیں چوکا
مری صفوں میں کہیں ایک سر زیادہ تھا
پلٹ کے آئے تو گھوڑوں کی پشتیں خالی تھیں
مری سپاہ میں مرنے کا ڈر زیادہ تھا
گزشتہ رات قیام و سجود میں گزری
گزشتہ رات قیامت کا ڈر زیادہ تھا
بٹا ہے آج تو سب دم گھٹے سے مرتے ہیں
تمام بھائیوں کو ایک گھر زیادہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.