شفق پھولتے ہی تری یاد آئی
شفق پھولتے ہی تری یاد آئی
گھنے جنگلوں میں ہوا سنسنائی
نئے لمس کے ذائقے تھے منور
شبیہ ازل اس طرح جھلملائی
ہر اک ذرہ آنکھوں کو ملنے لگا ہے
مرے دشت میں کس کی آواز آئی
علم عشق کا سرنگوں ہو رہا تھا
بدن میں نئی کربلا سرسرائی
درختوں نے چڑیوں سے کیا بات کہہ دی
چہکنے لگی خواہش بے نوائی
خدا جانے کیا حکم پیش نظر تھا
کہ مردانہ لہجہ ہوا ہے نسائی
مرا راگ ہے سیر شہر تمنا
مرا نغمۂ جاں ہے کوچہ سرائی
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 96)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.