شفقت کے آس پاس مروت کے آس پاس
شفقت کے آس پاس مروت کے آس پاس
پاؤ گے ہم کو صرف محبت کے آس پاس
پہچان لینا بس وہی محبوب ہے مرا
مل جائے آپ کو جو نزاکت کے آس پاس
یہ کیا کہ آج آپ کہیں بھی نہیں ملے
خلوت کے آس پاس نہ جلوت کے آس پاس
ان کو کہیں بھی لے چلوں کوئی سماں دکھاؤں
پھرتی ہیں آنکھیں بس تری صورت کے آس پاس
تیرے سوا کوئی بھی تمنا نہیں مجھے
رہتا ہے تو ہی تو مری حسرت کے آس پاس
کیا یوں ہی لہجہ ہے مرا اس درجہ دل نواز
رہتا ہوں اک سراپا نفاست کے آس پاس
محسوس کرتا ہوں میں تجھے اے مرے حبیب
ہر دل فریب نکہت و زینت کے آس پاس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.