شہر دل جمال کا کس نے یہ حال کر دیا
شہر دل جمال کا کس نے یہ حال کر دیا
آنکھوں میں تیرگی بھری ہنسنا محال کر دیا
تم سے ہمارا درد کا رشتہ ہی جب نہیں رہا
کیسے کہیں کہ درد نے کیسا نڈھال کر دیا
لب پہ شکایتیں نہ تھیں جی میں بہت ملال تھا
اس پہ تمہارے ذکر نے آنکھوں کو لال کر دیا
پوروں پہ آسمان کو رکھنا بہت محال تھا
میں نے جنون شوق میں یہ بھی کمال کر دیا
اس کا کہا تو سچ نہ تھا میرا سنا بھی سچ نہ تھا
لیکن فصیل وقت نے منظر اجال کر دیا
وہ درد جو تھا آشنا اس کو کہاں سے لائیں اب
اس کے بغیر زیست نے جینا وبال کر دیا
مشکل بہت تھا پوچھنا کیسے مجھے بھلا دیا
جب تیرے روبرو ہوئی فوراً سوال کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.