شہر جاں پر جو تری یاد کا لشکر ٹوٹا
شہر جاں پر جو تری یاد کا لشکر ٹوٹا
ایک حملے میں حصار دل خود سر ٹوٹا
جیسے اک برق سی لہرائی پس پردۂ ابر
جیسے اک چاند سر شاخ صنوبر ٹوٹا
آ گیا تا بہ گریبان شفق دست سحاب
بام افلاک پہ ناہید کا محور ٹوٹا
میرے ساغر میں اتر آیا کسی شام کا عکس
میری آنکھوں میں کسی حسن کا نشتر ٹوٹا
دل کی گہرائی میں پھر جاگ اٹھا شعلۂ درد
منجمد تھا جو مرے غم کا سمندر ٹوٹا
دشت ایام سے لوٹی کسی احساس کی گونج
معبد جاں میں کسی وہم کا پیکر ٹوٹا
پھر پر اسرار یکا یک ہوئی خاموشیٔ شب
پھر کوئی جام کسی ہاتھ سے گر کر ٹوٹا
کاسنی دھوپ کے آنسو مری آنکھوں سے بہے
جیسے اک مہر درخشاں مرے اندر ٹوٹا
غل مچاتے ہوئے رنگوں کے پرندے نکلے
سنگ حیرت سے جب آئینہ منظر ٹوٹا
گنبد گوش میں گونجی پھر اک آواز شکست
کیا خبر یہ مرا دل ٹوٹا کہ ساغر ٹوٹا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.