شہر شور و شر تنہا گھر کے بام و در تنہا
شہر شور و شر تنہا گھر کے بام و در تنہا
تم نہیں تو لگتا ہے عالم بشر تنہا
درد آشنا طائر چھیڑ نغمۂ حسرت
کیوں خموش بیٹھا ہے غم کی شاخ پر تنہا
جب خوشی کا موسم تھا ہم سفر تھا اک عالم
کاٹنی ہے اب لیکن غم کی رہ گزر تنہا
ہر طرف تری یادیں مسکراتی رہتی ہیں
کس نے کہہ دیا تجھ سے اب ہے میرا گھر تنہا
تم نے بعد مدت کے دل کا حال پوچھا ہے
کروٹیں بدلتا ہے غم کی سیج پر تنہا
شہر کے گلی کوچے پوچھتے ہیں رہ رہ کر
اے سروشؔ پھرتے ہو کیوں ادھر ادھر تنہا
اے سروشؔ مت پوچھو میری کیا حقیقت ہے
زندگی کے صحرا میں درد کا شجر تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.