شہر طرب میں بے چینی کے پہلو کون خریدے گا
شہر طرب میں بے چینی کے پہلو کون خریدے گا
دشت جاں کی خاطر غم کے آہو کون خریدے گا
طبلے کی ہر تھاپ پہ خوش ہیں سب لیکن رقاصہ کے
پاؤں رقص میں ٹوٹ گئے تو گھنگھرو کون خریدے گا
جسم سبھی صندل جیسے ہوں چہرے ہوں پھولوں کی طرح
اس عالم میں موسم گل سے خوشبو کون خریدے گا
جس بستی کے ہر آنگن میں چاند اور سورج اگتے ہیں
اس بستی میں رات ہوئی تو جگنو کون خریدے گا
اب میں شمعؔ یہ سوچ رہی ہوں سیم و زر کی بارش میں
اس پتھر بستی میں میرے آنسو کون خریدے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.