شہر میں روشنیاں گھر میں اجالے کم ہیں
شہر میں روشنیاں گھر میں اجالے کم ہیں
جل اٹھیں آ کہ بہت ہیں یہ حوالے کم ہیں
راہ حق پہلے سے مشکل نظر آتی ہے ہمیں
خوش نہ ہو کوئی اگر پاؤں میں چھالے کم ہیں
گھر تصور میں اگر ہے تو سڑک پر آ جا
اور وہ بول جسے بولنے والے کم ہیں
ہیں ادھر وہ کہ جو ظالم بھی ہیں شداد بھی ہیں
اور ادھر وہ ہیں کہ جو ٹوٹنے والے کم ہیں
حاکم شہر ہمیں اتنا بھی مجبور نہ کر
فیصلے کر لیے ہم نے جو وہ ٹالے کم ہیں
اتنی تاریک فضا پہلے کبھی تھی ہی نہیں
ہم نے جتنے بھی چراغ اب کے اچھالے کم ہیں
اے وطن جن کو یہ لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہے وہ
اور کچھ ہوں گے ترے چاہنے والے کم ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.