شہر و بازار سے نکل آئے
شہر و بازار سے نکل آئے
اب خریدار سے نکل آئے
آنکھ ترسی تھی ایک مدت سے
اشک دیدار سے نکل آئے
اس کہانی میں اس کو مرنا تھا
ہم ہی کردار سے نکل آئے
دشمنی دشمنی نہیں نکلی
دوست غدار سے نکل آئے
پارسا چھپ گئے صلیبوں سے
ہم گنہ گار سے نکل آئے
اب کہ سقراط اور فلاطوں سب
میری گفتار سے نکل آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.