شہر پھیلے تو مضافات بدل جاتے ہیں
شہر پھیلے تو مضافات بدل جاتے ہیں
حسن والے بھی یوں ہی بات بدل جاتے ہیں
میں کہ تنہا تھا ہمیشہ سے میں تنہا ہی رہا
لوگ کہتے تھے کہ حالات بدل جاتے ہیں
میری توبہ میں کوئی کھوٹ نہیں ہے لیکن
مے کدہ دیکھ کے جذبات بدل جاتے ہیں
غم جدائی کے سوا اور بھی کچھ ہیں جیسے
جب وہ دوران ملاقات بدل جاتے ہیں
ساری دنیا کے بدل جانے کا شکوہ کیسا
تم بدل جاؤ تو دن رات بدل جاتے ہیں
اس نے یہ کہہ کے مرا ساتھ ذکیؔ چھوڑ دیا
وقت کے ساتھ خیالات بدل جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.