شہر سے گاؤں میں آ گئے
شہر سے گاؤں میں آ گئے
دھوپ سے چھاؤں میں آ گئے
خوش جمالوں میں بہلے نہ ہم
غم کی سلماؤں میں آ گئے
کتنے دہشت زدہ شہر ہیں
لوگ صحراؤں میں آ گئے
دشمنوں سے گلے کچھ نہیں
اپنوں کے داؤں میں آ گئے
خود فریبی مری دیکھیے
جھوٹی آشاؤں میں آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.