شہر سے وہ شخص اک اک حرف الفت لے گیا
شہر سے وہ شخص اک اک حرف الفت لے گیا
منجمد لفظوں کی تحریری عمارت لے گیا
سبز جامن کی مہکتی چھاؤں سے اٹھا غبار
آدمی کے ذہن سے خوابوں کی جنت لے گیا
لکھ کے انجام سفر کی داستاں تفصیل سے
راہبر لوگوں کی بستی سے مسرت لے گیا
حوصلوں کے ٹوٹتے مینار سے نکلا وہ شخص
منتشر افکار سے مہر و مروت لے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.