شہر یاروں سے بچ کے چلتا ہوں
شہر یاروں سے بچ کے چلتا ہوں
دنیا داروں سے بچ کے چلتا ہوں
لوٹ لیتے ہیں مسکرا کر سب
ماہ پاروں سے بچ کے چلتا ہوں
ڈوبتے دیکھا ہے بہت سوں کو
سو کناروں سے بچ کے چلتا ہوں
ساتویں سمت مجھ کو جانا ہے
میں مداروں سے بچ کے چلتا ہوں
بیج نفرت کے بوتے ہیں شائمؔ
نابکاروں سے بچ کے چلتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.