شہروں کی چکا چوندھ سے اکتائے ہوئے لوگ
شہروں کی چکا چوندھ سے اکتائے ہوئے لوگ
ہنستے ہیں بہت زور کے گھبرائے ہوئے لوگ
اے نیند تجھے مجھ سے شکایت ہے تو مت آ
پر مان لے آتے نہیں یاد آئے ہوئے لوگ
اک وہ ہے جو بیمار ہے دنیا کے دکھوں سے
پھر آتے ہیں اس شخص کے ٹھکرائے ہوئے لوگ
اے دور شہنشاہ محبت نہیں مرتی
زندہ ہیں ابھی تک ترے چنوائے ہوئے لوگ
تھک ہار کے دنیا سے جو آئے ترے در تک
اب جائیں کہاں پر ترے لوٹائے ہوئے لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.