شجر گہرے زمینوں میں گڑے ہیں
تو کیوں ہلکی ہوا میں کانپتے ہیں
چلو اس موڑ سے واپس چلیں ہم
اب آگے مختلف رستے بنے ہیں
ہمیں یہ دکھ نہیں ہے خود کو کھویا
یہ غم ہے ہم اسے بھی کھو چکے ہیں
ہمارے خواب بھی اپنے کہاں ہیں
کسی کی یاد نے آ کر بنے ہیں
جب اس کو بھول بیٹھی ہوں میں فرحتؔ
تو پھر آنکھوں میں کیسے رت جگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.