شجر کو چھوڑ چلا پات پات کا جادو
اگایا گھات نے ٹہنی پہ رات کا جادو
امیر شہر کی دیوار چاٹنے والے
سمیٹ لے گئے صدیوں کی بات کا جادو
کھلی تھی دن کو پرندے کی طاقت پرواز
بدن پہ چل گیا جنگل کی رات کا جادو
سجی تھی زہر کی پیچیدگی سر بازار
بکا گلی میں سپیرے کے ہات کا جادو
متاع چشم دلہن گھر ہی چھوڑ آئی تھی
نشے میں جھوم رہا تھا برات کا جادو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.