شکر خوابی سے بالآخر مجھے بیدار ہونا تھا
شکر خوابی سے بالآخر مجھے بیدار ہونا تھا
کہ اپنی ذات سے اک دن مجھے دو چار ہونا تھا
ترے ہاتھوں میں تیشہ دیکھ کر جی خوش ہوا میرا
کسی کے ہاتھ شہر دل مرا مسمار ہونا تھا
ہماری داستاں سے کوئی دلچسپی نہ تھی اس کو
اسے اپنی کہانی کا فقط کردار ہونا تھا
تجھے اونچی فصیلوں سے نہایت ہی خوف لگتا تھا
مگر مجھ کو فلک سے برسر پیکار ہونا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.