Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شکل عزت مآب کی سی ہے

ناوک لکھنوی

شکل عزت مآب کی سی ہے

ناوک لکھنوی

MORE BYناوک لکھنوی

    شکل عزت مآب کی سی ہے

    دل میں بھٹی شراب کی سی ہے

    یوں نشاں ہے جبیں پہ سجدے کا

    ٹکیا شامی کباب کی سی ہے

    ریڈیو پر سنی جو نظم کہا

    شاعر انقلاب کی سی ہے

    بولا کوئی گدھا کہا آواز

    اسی خانہ خراب کی سی ہے

    اب حسینوں کی شکل میکپ سے

    سنیما کی کتاب کی سی ہے

    آپ کے میرے کوئی ہے رشتہ

    بات جیسے حجاب کی سی ہے

    اٹھ گئے جو ادیب ان کی مثال

    آسمانی کتاب کی سی ہے

    اہل فن نے سنی ہزل تو کہا

    یہ تو غالبؔ نواب کی سی ہے

    ناوکؔ اردو زبان کی حالت

    آج گونگے کے خواب کی سی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے