شمسہؔ نے شاعری میں عجب سلسلہ کیا
لفظوں میں قید زیست کا ہر مسئلہ کیا
بس ہم محبتوں میں ہزیمت نہ سہہ سکے
اک عمر اپنی ہار پہ دل آبلہ کیا
اب تو محبتوں کی نہ عادت رہی مجھے
مدت کے بعد آپ نے پھر رابطہ کیا
بنیاد میرے گھر کی ہلا دی گلہ نہیں
دل میں پڑا شگاف جو اس کا گلہ کیا
تم طے نہ کر سکے جو وفاؤں کی منزلیں
تب اختیار ہم نے جدا راستہ کیا
میں یاد جب کروں تو وہ لیتا ہے ہچکیاں
حیراں ہوں دل نے دل سے کہاں رابطہ کیا
کہنے کو زندگی ہے بہت مختصر یہاں
طے شمسہؔ نے طویل مگر فاصلہ کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.