شناور کو بچانا چاہیئے تھا
شناور کو بچانا چاہیئے تھا
ندی کو ڈوب جانا چاہیئے تھا
نہیں ڈھکنا تھا تم کو آئنے کو
تمہیں چہرہ چھپانا چاہیئے تھا
اڑایا کس لئے تم نے پرندہ
تمہیں پنجرہ اڑانا چاہیئے تھا
تمہیں پا کر بھی یہ لگتا ہے ہم کو
تمہیں کچھ اور پانا چاہیئے تھا
وہاں جا کر نظر تم نے اٹھائی
جہاں پر سر جھکانا چاہیئے تھا
انہوں نے صبح مانگی تھی نئی کیوں
جنہیں سورج پرانا چاہیئے تھا
میں کر سکتا ہوں یہ دعویٰ تھا جن کا
انہیں کر کے دکھانا چاہیئے تھا
وہ اک قصہ پہ راضی ہو گیا تھا
ہمیں پورا فسانہ چاہیئے تھا
نظامت کے ذرا آداب سیکھو
تمہیں مصرع اٹھانا چاہیئے تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.