Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شر پسندی کو بھی شہکار بتانے والے

شہاب الدین شاہ قنوجی

شر پسندی کو بھی شہکار بتانے والے

شہاب الدین شاہ قنوجی

MORE BYشہاب الدین شاہ قنوجی

    شر پسندی کو بھی شہکار بتانے والے

    تو بھی محفوظ نہیں آگ لگانے والے

    وہ تو ظالم ہے تو پھر اس سے شکایت کیوں ہے

    اپنی ہستی کو ہیں خود آپ مٹانے والے

    کھنڈروں سے وہ سبق لیتے نہیں ہیں شاید

    ہیں زمانے میں ابھی خواب سجانے والے

    مل گئے خاک میں فرعون زمانہ یارو

    سب مسافر اسی دنیا سے ہیں جانے والے

    زندگی خود ہی ہر آداب سکھا دیتی ہے

    بڑے آئے مجھے آداب سکھانے والے

    پوچھتے کیا ہو ستم گر کی کہانی مجھ سے

    چوٹ پر چوٹ لگاتے ہیں زمانے والے

    سونے چاندی کے خداؤں کو گراں گزرے گا

    شاہؔ کاغذ کو کرامات بتانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے