Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شرم کی سرخی سے روشن راز کے ہمراز ہیں

مصداق اعظمی

شرم کی سرخی سے روشن راز کے ہمراز ہیں

مصداق اعظمی

MORE BYمصداق اعظمی

    شرم کی سرخی سے روشن راز کے ہمراز ہیں

    ہم محبت نام کی آواز کے ہمراز ہیں

    سلسلہ افواہ کا کیسے تھمے اس شہر میں

    آپ کے ہمراز کے ہمراز کے ہمراز ہیں

    ایک کھڑکی اس محل کی شب میں کھلتی ہے ضرور

    چند چرواہے اگر شہناز کے ہمراز ہیں

    آج کل جو آسماں چھونے کی ضد پر ہیں اڑے

    ایسے ہی ہم صاحب پرواز کے ہمراز ہیں

    بات کرتے ہی بلندی کا پتہ چل جائے گا

    وہ کسی کرگس کے یا شہباز کے ہمراز ہیں

    درد میں ڈوبے ہوئے الفاظ یہ کہنے لگے

    میرے نغمے اک شکستہ ساز کے ہمراز ہیں

    یوں غم جاں کو بہا دیتے ہیں آنکھوں سے یہاں

    لوگ کتنے بے تکے انداز کے ہمراز ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے