شوق دل بڑھ کے اک آزار نہ ہونے پائے
شوق دل بڑھ کے اک آزار نہ ہونے پائے
زلف و مژگاں رسن و دار نہ ہونے پائے
پھر نہ یہ لطف تماشا نہ یہ رقص بسمل
تیر سینے سے کوئی پار نہ ہونے پائے
چارہ سازی بھی ہے منجملۂ آداب ستم
اپنے غم کا کوئی غم خوار نہ ہونے پائے
ایک زنجیر گراں بار ہے یہ آزادی
حیف وہ دل جو گرفتار نہ ہونے پائے
بات اک حسن سلیقہ کی ہے رندی بھی شفیقؔ
کتنے مے پی کے بھی مے خوار نہ ہونے پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.