شوق سیرابی کی دھن میں تشنگی مروائے گی
شوق سیرابی کی دھن میں تشنگی مروائے گی
مجھ کو تیرے عشق میں یہ آگہی مروائے گی
یوں رگوں میں چیختا پھرتا ہے اک سیل جنوں
بول ورنہ یہ مسلسل خامشی مروائے گی
خوشبوؤں سے دشت مہکاتا رہا میں شوق سے
کیا خبر تھی یہ مری شائستگی مروائے گی
میں کہاں اور خوش گمانی کا یہ ہنگامہ کہاں
مجھ کو اب یہ خواہش آسودگی مروائے گی
دار پر تجھ کو اگر اذن تکلم ہو ادیبؔ
ان سے کہہ دینا تجھے بھی زندگی مروائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.