شدت غم میں ہم مسکرانے لگے
شدت غم میں ہم مسکرانے لگے
لوگ آنکھوں سے آنسو بہانے لگے
سن کے افسانہ سارا مری زیست کا
آخرش اشک کیوں وہ بہانے لگے
ان کا میں ہو گیا وہ مرے ہو گئے
لیکن اتنے سفر میں زمانے لگے
ساتھ کانٹوں پہ کیسے چلیں گے بھلا
وہ جو دامن کو اپنے بچانے لگے
اتفاقاً ستائش جو کی آپ نے
ہوش کتنوں کے دیکھو ٹھکانے لگے
ساتھ اس کے تو کل تک جو چلتے رہے
آج رہبرؔ سے کیوں دور جانے لگے
- کتاب : آؤروشنی کرلیں (Pg. 78)
- Author : رہبر پرتاپ گڑھی
- مطبع : مکتبہ احسان لکھنؤ (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.