Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شدت سے میں نے خود کو ابھارا زمین پر

اروند شرما اذان

شدت سے میں نے خود کو ابھارا زمین پر

اروند شرما اذان

MORE BYاروند شرما اذان

    شدت سے میں نے خود کو ابھارا زمین پر

    سایا مگر بنا ہے تمہارا زمین پر

    آ کر وہ اس طرح مری باہوں میں گر گیا

    گرتا ہے جیسے ٹوٹ کے تارہ زمین پر

    رنگ بہار اب کے خزاں لے کے اڑ گئی

    چھوڑا نہیں ہے کوئی نظارا زمین پر

    دیکھا زمین پر تو نگاہیں جھلس اٹھیں

    عکس بدن ہے تیرا شرارہ زمین پر

    وحشت نے آسمان پہ مجھ کو بٹھا دیا

    خودداریوں نے پھر سے اتارا زمین پر

    لکھ لکھ کے پھینک ڈالے ہیں تجھ کو ہزار خط

    یوں اپنے دل کا بوجھ اتارا زمین پر

    آنکھوں نے اشک یاس بہائے تو پی گئے

    کرنا پڑا ہے یوں بھی گزارا زمین پر

    خاموشیاں بھی چیخ رہی ہیں صداؤں میں

    مارا گیا ہے درد کا مارا زمین پر

    بادل تمام اب کے سمندر میں جا گرے

    یہ کس نے آنسوؤں کو پکارا زمین پر

    اک آشیاں فلک پہ بنائیں گے ہم اذانؔ

    جی تنگ آ گیا ہے ہمارا زمین پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے