Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شیشے کا گھر سمجھ کے جو مائل ہوئے ہیں لوگ

محبوب انور

شیشے کا گھر سمجھ کے جو مائل ہوئے ہیں لوگ

محبوب انور

MORE BYمحبوب انور

    شیشے کا گھر سمجھ کے جو مائل ہوئے ہیں لوگ

    خود اپنے پتھروں سے ہی گھائل ہوئے ہیں لوگ

    حل ہو نہیں رہے ہیں ہزاروں نشست میں

    کچھ اس طرح سے الجھے مسائل ہوئے ہیں لوگ

    چہروں پہ غم کی سوئیاں چلتی ہیں روز و شب

    جیسے پرانی گھڑیوں کے ڈائل ہوئے ہیں لوگ

    آبادیوں کی برف کی سل پر کھڑے ہوئے

    صحرا کی طرح پیاس کے سائل ہوئے ہیں لوگ

    روز و شب حیات کے خانوں میں بانٹ کر

    قسطوں میں خود کشی کے وسائل ہوئے ہیں لوگ

    انورؔ ابھی تو شہر تعلق کی راہ میں

    دیوار چین کی طرح حائل ہوئے ہیں لوگ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے