شیشہ کی طرح ہے نہ وہ پتھر کی طرح ہے (ردیف .. ح)
شیشہ کی طرح ہے نہ وہ پتھر کی طرح ہے
اس دل کے گلستاں میں گل تر کی طرح ہے
اے تنگ نظر میری طرف دیکھنے والے
کشکول فقیروں کا سمندر کی طرح ہے
رہ گیر اسے میل کا پتھر نہ سمجھ لیں
بیٹھا جو تری راہ میں پتھر کی طرح ہے
حاصل ہوئی مقتل میں مرے سر کو بلندی
یہ میرا مقدر بھی بہتر کی طرح ہے
کہتے ہوئے ہم نے یہ مخالف کو سنا ہے
کوئی نہیں اب شہر میں خوشترؔ کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.