شکایت ستم روزگار کرتا ہوں
شکایت ستم روزگار کرتا ہوں
خزاں کے دور میں ذکر بہار کرتا ہوں
ہزار رنگ سے تو دے رہا ہے مجھ کو فریب
مگر میں پھر بھی ترا اعتبار کرتا ہوں
چمن سے مجھ کو بس اب اس قدر تعلق ہے
خیال آمد فصل بہار کرتا ہوں
نہ راز فاش ہو میرا تصور جاناں
میں درد و غم کا تجھے راز دار کرتا ہوں
سحر قریب ہے تارے بھی جھلملاتے ہیں
اب آ بھی جا کہ ترا انتظار کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.