شکستہ ساز محبت کی اک صدا ہوں میں
شکستہ ساز محبت کی اک صدا ہوں میں
جو رہ گئی ہے لرز کر وہ التجا ہوں میں
دم نظارہ یہ دیوانگیٔ ذوق نگاہ
وہ مجھ کو ڈھونڈتے ہیں ان کو ڈھونڈھتا ہوں میں
جہاں یہ کفر ہے تقدیر کا گلہ کرنا
اب اس مقام پہ اپنے کو پا رہا ہوں میں
سلام اے نگۂ بے نیاز گرمئ عشق
خطا معاف کہ اب سرد ہو رہا ہوں میں
مرا ہی ظرف ہے اس مے کدہ میں اے ساقی
کہ جام تلخ بھی ہنس ہنس کے پی رہا ہوں میں
مری تلاش میں رہتی ہے خود مری منزل
غلط خیال کہ منزل کو ڈھونڈھتا ہوں میں
وہیں سے پائی ہے منزل کی راہ اے آسیؔ
جہاں پہ اس کی محبت میں کھو گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.