Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شکوۂ غم نہ مصائب کا گلہ کرتے ہیں

احسن اعظمی

شکوۂ غم نہ مصائب کا گلہ کرتے ہیں

احسن اعظمی

MORE BYاحسن اعظمی

    شکوۂ غم نہ مصائب کا گلہ کرتے ہیں

    رب کا ہر حال میں ہم شکر ادا کرتے ہیں

    وہ عبادت نہیں کرتے ہیں ریا کرتے ہیں

    جو دکھاوے کے لئے ذکر خدا کرتے ہیں

    معرفت عشق کی ہو جاتی ہے جن کو حاصل

    سجدۂ شوق وہ تیغوں میں ادا کرتے ہیں

    ختم ہوگی نہ کبھی حق کے چراغوں کی ضیا

    یہ دیے تند ہوا میں بھی جلا کرتے ہیں

    اپنے بیگانے کی تفریق نہیں ان کا شعار

    جو بھلے لوگ ہیں وہ سب کا بھلا کرتے ہیں

    وہ بھی مجرم ہیں برابر کے ستم گر کی طرح

    ہر ستم سہ کے جو خاموش رہا کرتے ہیں

    جب لگا روگ محبت کا تو محسوس ہوا

    لوگ کیوں عشق کو آزار کہا کرتے ہیں

    حق بیانی ہے اگر جرم تو ہم ہیں مجرم

    ظلم سے لڑنا خطا ہے تو خطا کرتے ہیں

    حسن پیدا کرو کردار و عمل میں اپنے

    غیر کو دیکھو نہ احسنؔ کہ وہ کیا کرتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے