شکوہ کرتے ہیں جو اک بار کہیں ملتے ہیں
شکوہ کرتے ہیں جو اک بار کہیں ملتے ہیں
ایک ہی شہر میں کیوں رہ کے نہیں ملتے ہیں
ہم نے اک عمر اٹھائی ہے اذیت کیا کیا
پھر خدا خیر کرے وہم و یقیں ملتے ہیں
نہیں ملتے تو خذف بھی نہیں ملتے ہم کو
اور ملتے ہیں تو کیا در ثمیں ملتے ہیں
ایسے ملنے سے تو بہتر ہے ملے دل کو نجات
جہاں ملنا نہیں ہوتا وہ وہیں ملتے ہیں
- کتاب : غبار حیرانی (Pg. 132)
- Author : احمد محفوظ
- مطبع : ایم۔آر پبلی کیشنز (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.