سب یار تھے ہم راہ مگر یار نہیں تھے
سب یار تھے ہم راہ مگر یار نہیں تھے
ہم مثل زمانہ کبھی ہشیار نہیں تھے
ہر بار تجھے ڈھونڈنے آئے ہیں یہاں تک
لیکن مری جاں تم یہاں ہر بار نہیں تھے
اس کی ہی محبت میں گرے دوست کہ جس سے
ہم بات تلک کرنے کو تیار نہیں تھے
اے شیخ نہ کہنا کہ مزہ مے میں نہیں ہے
مے خانے میں اک تم تھے جو بیدار نہیں تھے
پھر ہجر کی راتوں نے انہیں کر دیا ایسا
یہ لوگ ازل سے ہی تو مے خوار نہیں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.