شعلۂ غم کے سوا داخل نہیں
شعلۂ غم کے سوا داخل نہیں
پیار کے قابل ہمارا دل نہیں
تیری صورت کو بھلائیں کس طرح
تو نہیں تو رونق محفل نہیں
مسند تعمیر پھر ان کو نہ دو
خاک گلشن کے بھی جو قابل نہیں
آگ پانی پھول پتھر رنگ و نور
حسن کی فطرت میں کیا شامل نہیں
ختم ہوتا ہے جہاں یہ راستہ
وہ بھی ہے اک راستہ منزل نہیں
دل ہے وہ سہہ لے ہزاروں کلفتیں
جو کرے شکوہ وہ سمجھو دل نہیں
ناخدا لے چل مجھے منجدھار میں
مجھ کو طوفاں چاہیے ساحل نہیں
عزم پختہ ہو اگر اے سرفرازؔ
کوہ غم کو کاٹنا مشکل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.