شوخ ادا نے مار دیا ہے
شوخ ادا نے مار دیا ہے
میں نے سب کچھ ہار دیا ہے
جس نے پیار سے دیکھا مجھ کو
اس پر سب کچھ وار دیا ہے
آیا تھا کل ساتھ وہ چلنے
میں نے کر انکار دیا ہے
قاتل ہے وہ یارو میرا
اس نے مجھ کو مار دیا ہے
ہر پل اس کے دم سے روشن
میرے گھر کا یار دیا ہے
آگے تیری مرضی احمدؔ
میں نے کر اظہار دیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.