شعاع زر نہ ملی رنگ شاعرانہ ملا
متاع نور سے کیا مجھ کو منصفانہ ملا
میں کس سے پوچھوں کہ اس سیل خاک سے باہر
کسے نکلنا نہ تھا کس کو راستہ نہ ملا
کہیں دکھائی نہ دی انجم دعا کی چمک
گھنے اندھیرے میں اک ہاتھ بھی اٹھا نہ ملا
بھٹک رہا ہوں میں اس دشت سنگ میں کب سے
ابھی تلک تو در آئینہ کھلا نہ ملا
جلائے پھرتا رہا مشعل تجسس میں
مگر سراغ کہیں کھوئی شام کا نہ ملا
اگلتا ہوگا کبھی سونا چاندی خطۂ دل
مجھے تو ایک بھی سکہ یہاں پڑا نہ ملا
نواح جاں میں وہ طوفان حبس تھا کہ حسنؔ
ہوا تو کیا کہ کہیں ہوا نہ ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.