شکر پروردگار کرتا ہوں
شکر پروردگار کرتا ہوں
اور لیل و نہار کرتا ہوں
جو ہر اک طور سے مناسب ہو
وہ روش اختیار کرتا ہوں
ساری دنیا سے واسطہ ہے مجھے
ساری دنیا کو پیار کرتا ہوں
پھول تو پھول ہیں کلی تو کلی
میں تو کانٹوں سے پیار کرتا ہوں
میں ہر اک شخص کو زمانے میں
خود سے بہتر شمار کرتا ہوں
تو مرا اعتبار کر نہ سکا
میں ترا اعتبار کرتا ہوں
عرض غم ان سے کر نہیں پاتا
حوصلہ بار بار کرتا ہوں
میری ہمت کو داد دے تجھ پر
اپنی ہستی نثار کرتا ہوں
پہلے تھی فکر این و آں منزلؔ
اب تو فکر مزار کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.