شمار لمحوں کا صدیوں میں کر رہا ہوں میں
شمار لمحوں کا صدیوں میں کر رہا ہوں میں
عجیب وقت سے یارو گزر رہا ہوں میں
یہ سارا فیض اسی آتش دروں کا ہے
ہوا ہے کتنا اندھیرا نکھر رہا ہوں میں
نظر نظر میں حکایت مرے جنوں کی ہے
صحیفہ بن کے دلوں میں اتر رہا ہوں میں
مجھے مٹا نہ سکو گے ہزار کوشش سے
جہاں ڈبویا وہاں سے ابھر رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.